عمران خان کو موجودہ اسمبلی سے وزیراعظم بنوا سکتا ہوں،شیخ رشید

شہبازشریف کو صرف ایک ووٹ کی اکثریت حاصل ہے،شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ الیکشن ترحیح ہے ورنہ عمران خان کو موجودہ اسمبلی سے بھی وزیراعظم بنوا سکتا ہوں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں شہبازشریف کو صرف ایک ووٹ کی اکثریت حاصل ہے۔

سابق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بچانے کےلیے الیکشن ضروری ہے، قومی اسمبلی کے بعد ہمیں پنجاب اسمبلی سے بھی مستعفی ہوکر الیکشن کی طرف جانا چاہئے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت اب ڈیڑھ سال کی گارنٹی مانگ رہے ہیں، عوام تو سڑکوں پر ہیں یہ کس سے ضمانت مانگ رہے ہیں، یہاں تو کسی کی زندگی کی کوئی گارنٹی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو مزاق بنایا ہو اہے، ملک میں دو،دو وزیراعظم اور دو،دو وزیرخزانہ ہیں، ہمیں فوج پر ناز ہیں لیکن اگر معیشت تباہ ہوگئی تو ملک کو نقصان پہنچے گا۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ آصف علی زردای نے ان کو ہاتھ پاؤں باندھ کر مارا ہے۔

SHAIKH RASHEED

Tabool ads will show in this div