حدیقہ کیانی ٹائمزاسکوائرنیویارک کے بل بورڈ پر
نیویارک کے مشہورومعروف ٹائمزاسکوائرپرپاکستان کی ہردلعزیز گلوکارہ حدیقہ کیانی کی تصویر حیرت انگیز خوشی کا باعث بن گئی۔
اداکارہ وگلوکارہ نے انسٹاگرام اور ٹوئٹرپر مداحوں اور فالوورزکے ساتھ یہ خوشخبری شیئرکی۔
Grateful 💚 pic.twitter.com/Ax6MVKPzHn
— Hadiqa Kiani (@Hadiqa_Kiani) May 20, 2022
حدیقہ کی تصویر کو ٹائمز اسکوائر بل بورڈ پرآڈیو اسٹریمنگ سروس اسپاٹی فائی کے پروگرام ایکوئل پاکستان کے تحت آویزاں کیا گیا ہے۔
اسپاٹی فائی پربیحد پسند کی جانے والی حدیقہ کو ’آرٹسٹ آف دی منتھ ’ قراردیاگیاہے۔
یہ منظم پروگرام پاکستان کی آڈیو انڈسٹری سے منسلک خواتین کی ترقی میں مزید معاونت کے لیے ہے۔
حدیقہ سے قبل گریمی ایوارڈ جیتنے والی پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب کی تصویر بھی ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کی گئی تھی، عروج آفتاب اس عالمی مہم کاحصّہ ہیں اور اسی لیے نیویارک میں ڈیجیٹل بل بورڈ پرلگے اشتہار میں بطور ‘ایکوئل آرٹسٹ آف دی منتھ’ ان کی تصویر کو آویزاں کیا گیا تھا۔