نیب میں تقرر و تبادلوں پر پابندی

پابندی عدالتِ عظمیٰ کے حکم پر لگائی گئی ہے

قومی احتساب بیورو ( نیب ) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے تقرر اور تبادلوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

قومی احتساب بیورو ( نیب) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ادارے کے چیئرمین کی جانب سے تقرر و تبادلوں پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جو ٹرانسفر، پوسٹنگ حال ہی میں کی گئیں ان پر عمل درآمد بھی روک دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب نے ہدایت کی ہے کہ نیب ہیڈکوارٹرز اور تمام بیورو سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے تفتیشی اداروں کے معاملات میں مداخلت پر ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران پابندی کا حکم دیا تھا۔

دوران سماعت ہائی پروفائل کیسز میں افسران کے تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے حال ہی میں بلیک لسٹ سے نکالے گئے ناموں کی فہرست بھی پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

NAB.

SUPREME COURT.

Tabool ads will show in this div