ٹاپ گن: میورک، لندن پریمیئرکے بعد ٹام کروزکانزپہنچ گئے
ہالی ووڈ سُپراسٹارٹام کروزکی نئی فلم ’ ٹاپ گن :میورک’ کے لندن پریمیئرمیں ڈویک اینڈ ڈچزآف کیمرج ولیم اورکیٹ میڈلٹن کی شرکت نے چارچاند لگادیے۔
ٹاپ گن :میورک سال 1986 میں ریلیزہونے والی فلم ٹاپ گن کا سیکوئل ہے جس میں ٹام کروزنے ہی مرکزی کردارادا کیا تھا، اداکار 36 سال بعد ایک بار پھراپنے مداحوں کو بھرپورمحظوظ کرنے آرہے ہیں۔
سوشل میڈیا پرفلم کے شاندار پریمیئرکے علاوہ شہزادی کیٹ اور ٹام کی تصاویرخوب وائرل ہیں۔
Wonderful to join @TomCruise, cast, crew and fans of Top Gun: Maverick for this evening’s UK premiere. pic.twitter.com/Q3ZRob8HzR
— The Duke and Duchess of Cambridge (@KensingtonRoyal) May 19, 2022
لیسٹر اسکوائرمیں ریڈ کارپٹ پر اداکار کی کیٹ مڈلٹن کو سیڑھیاں چڑھنے میں مدد کرنے کی تصویرمنظرعام پر آئی تو مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے گئے،تصویرسوشل سائٹس پرہزاروں افراد بت شیئرکرتے ہوئے ازراہ تفنن اداکار کو ایک شریف آدمی قراردیا۔
When Maverick meets Royalty. The Duke and Duchess of Cambridge joins @TomCruise and the cast at the #TopGun: Maverick Royal Premiere in Leicester Square, London! @KensingtonRoyal #TopGunTakesFlight pic.twitter.com/5baJP4GoCK
— Top Gun (@TopGunMovie) May 20, 2022
کیٹ میڈلٹن اورپرنس ولیم کی ٹاہ گن کے یوکے پریمیئرمیں شرکت کی وجہ ملکہ الزبتھ دوم کا فلم ٹی وی چیریٹی کا سرپرست ہونا بھی ہے۔
لندن پریمیئرکے بعد ٹام کروز 30 برس بعد فرانس کے شہرکانز پہنچے جہاں ٹاپ گن: میورک لانچ گئی، اس سے قبل اداکارنے 1992 میں اُس وقت کی اہلیہ نکول کڈمین کے ساتھ فلم ‘فاراینڈ اوے’ کے پریمیئر کے لیے کانزمیں شرکت کی تھی۔
Cannes ‘22
— Glen Powell (@glenpowell) May 19, 2022
@TopGunMovie pic.twitter.com/0kvvz10Gpn
طویل عرصے بعدکانزپہنچنے پرٹام کروزکا شاندارتاریخی استقبال کیا گیا، اداکار کو 8 فرانسیسی جنگی طیاروں نے سلامی دی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ سکے مطابق ٹام فیسٹیول کے مقام پرپہنچے تو جنگی طیاروں نے فرانسیسی پرچم کے رنگوں کی مناسبت سے لال اور نیلا رنگ فضا میں بکھیرا۔
ٹام کروزکو60 کی دہائی کے قریب پہنچنے کے باوجود سپرہیرودورکی فلموں کے درمیان اپنی اہمیت برقراررکھنے والا غالباً واحد ہیروتسلیم کیا جاتا ہے جو باکس آفس پرآج بھی راج کرتے ہیں، ہالی وڈ فلم بزنس ریویو ویب سائٹ دی نمبرز کے مطابق ٹام کروز کی بطور ہیرو 39فلموں نے دنیا بھر میں صرف 8.5بلین ڈالر کمائے، امکان ظاہرکیاجارہا ہے کہ نئی فلم صرف امریکامیں ہی 390ملین ڈالر کما سکتی ہے۔
عالمی وبا کرونا کے باعث ٹاپ گن کا سیکوئل کئی بارتاخیرکاشکار ہوچکا ہے، اس سے قبل فلم کی ریلیز کے لیے 19 نومبر2021 کی تاریخ مقررکی گئی تھی تاہم اب اسے 24 مئی کو امریکا اور 27 مئی کو دنیابھرمیں ریلیزکیاجارہاہے۔