کراچی میں آج تیز ہواؤں کے جھکڑ چلنے کا امکان

گرمی کی نئی لہر 23 مئی سے شروع ہوگی
May 20, 2022

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج بروز جمعہ 20 مئی کو تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی ہے۔ ادارے کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہوگئی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بروز جمعہ 20 مئی سے سمندری ہوائیں بحال ہوگئی ہیں، جس کے بعد گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔

محکمے نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں آج تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ شہر کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری ریکارڈ تک جانے کا امکان ہے، جب کہ صبح کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصدریکارڈ کيا گيا۔

بارش سے متعلق محکمے نے بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں، تاہم شہر میں جزوی طور پر مطلع ابر آلود رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے ملک کے دیگر حصوں میں بھی آج سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوگی۔ ہوا کا زائد دباؤ کمزور ہونے سے گرمی میں مزید کمی آجائے گی، تاہم 23 مئی کو موسم گرم رہے گا اور پارہ 40 تک جانے کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق جون کے پہلے ہفتے تک مطلع ابر آلود اورگرمی کی شدت کم رہنے کا امکان ہے جب کہ سندھ کے دیگر حصوں میں گرمی کی شدید لہر 23 مئی تک برقرار رہ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی میں رواں ماہ 2 بار ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کیا گیا۔

MET OFFICE

Gusty winds

KARACHI.

WEATHER.

Tabool ads will show in this div