گوچی کی لاکھوں کی چھتری لیکن بارش سے نہیں بچاتی
بارش سے بچاؤ کے لیے سب سے پہلے چھتری کا نام ذہن میں آتا ہے لیکن ایسی چھتری کون خریدنا پسند کرے گا جس کی قیمت تو لاکھوں میں ہو لیکن پھربھی وہ بارش سے بچانے کی خصوصیت ہی نہ رکھتی ہو۔
اگراب تک آپ نے اس عجیب وغریب پراڈکٹ کے بارے میں نہیں سنا تو اب جان لیں کہ فیشن اور اسپورٹس کی دنیا کے 2 معروف ترین برانڈزگوچی اور ایڈی ڈاس مارکیٹ میں “سن امبریلا” متعارف کروارہے ہیں ۔
چھتری فی الحال چین میں متعارف کروائی جارہی ہے جس کی قیمت 11 ہزار ایک سویوان (1329 پاؤنڈز) رکھی گئی ہے، یہ دونوں براندذ کی ایک مشترکہ کلیکشن کا حصہ ہے۔
گوچی کی ویب سائٹ پرسن امبریلا سے متعلق درج تفصیلات میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ واٹر پروف نہیں ہے یعنی آپ کو پانی سے نہیں بچا پائے گی البتہ اتنی رقم خرچ کرنے کے بعد آپ اسےسورج کی گرمائش سے بچنے یا سجاوٹ کے لیےضرور استعمال میں لا سکتے ہیں۔
آئندہ ماہ کی 7 تاریخ کو متعارف کرائی جانے والی اس سن امبریلا کی آن لائن تشہیر زوروشورسے جاری ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ خریداروں کو متوجہ کیا جاسکے۔اس کی قیمت پاکستانی روپوں میں 3 لاکھ سے زائدبنتی ہے۔
⚠️warning!🤣⛽️
— cubist👽🐼🧛♂️🧟♂️🧚♀️🤖 (@cubist_pg) May 13, 2022
☔️Umbrellas are not waterproof!#adidasxGucci @adidasoriginals @gucci #VirtualWorld #REALITY #Blockchain #CryptocurrencyNews #Metaverse #NFTCommunity #NFTcollectibles #NFTartist #nftcollector pic.twitter.com/xmudzHHxrW
چین میں چھتری آنے سے قبل ہی اس کی خصوصیت کی “ دھوم “ مچ چکی ہے، وہاں کے معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ویبو پر صارفین نے گوچی اور ایڈی ڈاس کی اس پراجیکٹ کے لیے اتنی ناپسندیدگی ظاہرکی کہ ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا۔
ہیش ٹیگ “1 ہزار311 سو یوان میں فروخت کی جانے والی چھتری واٹر پروف ہی نہیں” کو تاحال 14 کروڑ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں جن میں سے بیشترکی رائے ہے کہ یہ چھتری قطعی طور پر بیکار ہے۔
گوچی ترجمان کا چھتری کے دفاع میں کہنا ہے کہ اس پراڈکٹ کو کسی عام چھتری جیسے استعمال کے لیے تجویز نہیں کیا گیا، یہ اچھی قیمت کی ہے جسے روز مرہ استعمال کی دوسری چیزوں جیسے کہ گھڑی، بیگ وغیرہ کی طرح استعمال کے لیے ساتھ رکھا جاسکتاہے۔
لگژری فیشن برانڈ گوچی اورسپورٹس ویئر کمپنی ایڈیڈاس کے لیے چین ایک اچھی مارکیٹ تصورکی جاتی ہے جہاں گزشتہ سال لگژری اشیاء کی فروخت میں 36 فیصد تک اضافہ دیکھاگیا۔