عالیہ بھٹ نے دعاؤں کی درخواست کردی

اداکارہ زندگی کےاہم موڑپرگھبراہٹ کاشکار

بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے کیریئرکے ایک اہم موڑ پرمداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

چودہ اپریل کو رنبیرکپور کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی عالیہ سے متعلق اطلاعات تھیں کہ وہ شادی کے بعد ہنی مون کے لیے ساؤتھ افریقہ جائیں گی لیکن دونوں نے تقریبا فوراً ہی زیرالتواپراجیکٹس کی شوٹنگ کا آغاز کردیا تھا۔

اب اداکارہ نے انسٹاگرام پردلکش تصویرشیئرکرتے ہوئے بتایا کہ وہ ہالی ووڈ کے لیے اپنی پہلی فلم کی شوٹ پرجارہی ہیں اورانہیں ایسامحسوس ہورہا ہے کہ وہ بالکل نوآموزہیں۔

گھبراہٹ کا اظہارکرنے والی عالیہ نے مداحوں سے اپنے لیے نیک خواہشات کی درخواست کی۔

بالی ووڈ میں منتخب کردارادا کرنے والی عالیہ بھٹ ہالی ووڈ میں نیٹ فلکس کی اسپائی تھرلر’ ہارٹ آف اسٹون’ میں کام کررہی ہیں۔پراجیکٹ میں عالیہ کے علاوہ گال گوڈٹ اورجیمی ڈورنن شامل ہیں۔

حال ہی میں عالیہ نے دنیا کی جانی مانی شخصیات میں شامل ہونے کا اعزازحاصل کیا تھا، انفلوئنسرمارکیٹنگ حب نےعالیہ کو انسٹاگرام کی 10 بڑی شخصیات میں چھٹے نمبرپر شامل کیا جو لاکھوں افراد پرمختلف طریقوں سے اثراندازہورہی ہیں۔

عالیہ بھٹ کوانسٹاگرام پر 6 کروڑ54 لاکھ افرادفالوکرتے ہیں ، اداکارہ اپنا انسٹا اکاؤنٹ نہایت کامیابی کے ساتھ فلموں،برانڈزاورذاتی کاروبار کی مارکیٹنگ کے لیے بھی استعمال کرتی ہیں، گزشتہ دنوں میڈیاسے اپنی شادی کی تمام ترتفصیلات چھپانے والی عالیہ نے شادی کے فوراً بعد مداحوں اورفالوورز کیلئے اسی پلیٹ فارم سے ویڈیوز وتصاویرشیئرکی تھیں۔

شادی کے بعد رنبیراور عالیہ کی پہلی فلم ‘برہمسترا’ ہوگی جسےآیان مکھرجی نے ڈائریکٹ کیا ہے، فلم کی شوٹنگ مکمل کی جاچکی ہے اوراسے 9 ستمبر 2022 کو ریلیز کیا جائے گا۔

Ranbir Kapoor

bollywood actress

aliya bhatt

Tabool ads will show in this div