عمران خان کی گند اپنے سر نہیں ڈالنا چاہتے، خواجہ سعد رفیق
خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں کہ موجودہ حکومت کو اپنی مدت پوری کرنے کا موقع ملنا چاہئے، فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو کرنا ہے، پارٹی کی سوچ یہ ہے کہ عمران خان کی گند اپنے سر کیوں ڈالیں۔
لندن میں نمائندہ سماء سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے مشاورت کا سلسلہ جاری رہتا ہے، موجودہ حکومت کو اپنی مدت پوری کرنے کا موقع ملنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہونا ممکن نہیں کوئی رکاوٹ یا دقت ہے تو پارٹی کی سوچ ہے کہ قیمتیں بڑھا کر ہم عمران خان کا گند اپنے سر کیوں ڈالیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز نے کرنا ہے، اگر اگلے 14 ماہ ہمارے پاس ہوں گے تو فسکل مینجمنٹ کرکے دکھائیں گے، پہلے بھی پاکستان کو بحرانوں سے نکالا ہے، لیکن پاکستان میں صورتحال بہت پیچیدہ ہوگئی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میری کسی کی طرف اشارہ نہیں سب کو ہر بات کی سمجھ ہے، ایسا نہیں کہ کسی کو بات کی سمجھ نہیں آرہی، اتحادیوں کا فیصلہ ہے ٹرم پوری کرنی چاہئے، لیکن یہ دیکھنا ہوگا کہ عمران خان کے گند کا ٹوکرا ہمیں اٹھایا ہے یا وہ خود ہی اٹھائے گا۔
سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان اکیلا نکلا ہوا اس کے جواب میں صرف مریم نواز جلسے کررہی ہیں مگر الیکشن کا طبل بجا تو طبیعت صاف ہوجائے گی کیونکہ پھر سب لوگ اپنی اپنی باتیں لے کر نکلیں گے، پھر پتہ چل جائے گا کہ سازشی ہے کون، سازش عمران خان کرتا ہے ہم کسی سازش میں شامل نہیں۔