سابق وزيرخارجہ سردار آصف احمدعلی انتقال کرگئے

آصف احمد علی حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئے
May 20, 2022

سینئر سیاستدان اور سابق سابق وزيرخارجہ سردارآصف احمدعلی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

ڈاکٹروں کے مطابق سابق وزيرخارجہ سردارآصف احمدعلی کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوا۔

سردار آصف احمد علی سنہ 1993 میں پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں وزیر خارجہ جبکہ 2008 میں وفاقی وزیر تعلیم رہے۔

سردار آصف احمد علی 2011 میں تحریک انصاف میں شامل ہوگئے تھے تاہم بعد ازاں پارٹی سے اختلافات کے باعث تحریک انصاف سے مستعفی ہوگئے تھے مگر 2017 میں دوبارہ تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔

ان کے والد سردار احمد علی بھی سیاست کے میدان سے تعلق رکھتے تھے اور قیام پاکستان کے بعد 1951ء اور پھر 1962ء میں ان کے والد پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

سردارآصف احمدعلی کے بیٹے سردار فاروق کا کہنا ہے کہ ان کی نماز جنازہ جمعہ کو 2 بجے احمد پور رائیونڈ روڈ پر ادا کی جائیگی۔

SARDAR ASIF AHMED ALI

Tabool ads will show in this div