عمران خان کی وجہ سےسياست بدنام ہوگئی،مولانافضل الرحمان
سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کارکردگی کے لحاظ سے ناکام ثابت ہوئے۔
کراچی میں جمعیت علماء اسلام کے زیراہتمام کانفرنس سے خطاب میں مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اچھا ہوا عمران خان اقتدار ميں آگيا کیونکہ برسر اقتدار آکر انکی نااہلی سامنے آگئی۔
مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان تمہيں يہودی لابی نے آسمان پرچڑھاديا، مقدس حرم کی بے حرمتی یہودی لابی کے ايجنڈوں نے کی۔
سربراہ جمعیت علماء اسلام کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک مخصوص لابی اسرائیل کوتسلیم کرنے کے حق میں تھی، ہماری کاوشوں نے لابی کو موقف سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا۔ پاکستان کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔
مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ يہ ذہنی اور دماغی بيمارپاکستان ميں سياست کررہاہے، عمران خان کی وجہ سے سياست بدنام ہوگئی۔ کبھی خط اور کبھی عالمی سازش کاڈرامہ کرتے ہو، آپ دماغی طور پر بھی بیمار ثابت ہوگئے۔
سربراہ جمعیت علماء اسلام کا کہنا تھا کہ کہ ہم عوامی حقوق کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، ہم نے ہر مشکل کو برداشت کيساتھ عبور کيا۔