عمران نیازی سیاست کی آڑ میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے، حمزہ شہباز

اب جیل کا پھاٹک عمران خان کیلئے کھلے گا، ن لیگی رہنماء

Imran Khan tumhein bhaagne nahin dein gaye - Hamza Shahbaz - SAMAATV

حمزہ شہباز کہتے ہیں کہ عمران خان نیازی سیاست کی آڑ میں ملک میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے، اب جیل کا پھاٹک کھلے گا تو عمران نیازی کیلئے کھلے گا۔

سرگودھا میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کہتے ہیں کہ دواؤں میں اربوں کمانے والے کیانی کو پارٹی کا عہدہ دے دیا، عمران نیازی نے 50 لاکھ گھروں کا وعدہ کیا، ایک ہزار بھی نہیں بناسکا۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی سیاست کی آڑ میں ملک میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے، سیاست میں نواز شریف اور شہباز شریف کا مقابلہ کرو، تم انتشار کی سیاست کرو گے عوام کا جذبہ تمہیں سمندر میں غرق کردیگا۔

حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ تم اپنے گورنر کو کہتے رہو کہ حمزہ شہباز سے حلف نہ لينا، عمران نیازی روک سکتے ہو تو روک لو، تم جلسوں ميں لاکھ رونا ڈالو، ہم انتقام نہيں ليں گے، اب جیل کا پھاٹک کھلے گا تو عمران نیازی کیلئے کھلے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آٹا سستا ہوا ہے چند دنوں میں گھی اور چینی بھی سستی ہوگی، یہ لانگ مارچ نہیں جیل کا خوف مارچ ہے، عمران نیازی تم ایک دن جیل نہیں کاٹ سکتے۔

IMRAN KHAN

HAMZA SHAHBAZ

Shehbaz Sharif

Tabool ads will show in this div