آصف زرداری کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

حکومت کا ساتھ دينے پر آصف زرداری کا چوہدری شجاعت کا شکريہ
May 19, 2022

سابق صدر آصف علی زرداری نے صدر ق لیگ چوہدری شجاعت حسین سے ان کے رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔

آصف علی زرداری نے ساتھ دينے پر چوہدری شجاعت کا شکریہ اداکیا اور موجودہ سیاسی صورتحال پر چوہدری شجاعت کو اعتماد میں لیا۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ آپ ہمارے اہم اتحادی ہیں، آگے بھی آپ کے ساتھ مشاورت جاری رہے گی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین ، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔

ASIF ALI ZARDARI

Shujaat Hussain

Tabool ads will show in this div