لوڈ شیڈنگ کی ذمہ دار سابقہ حکومت ہے،وفاقی وزراء
وفاقی وزراء نے ملک میں بجلی شارٹ فال کی ساری ذمہ داری تبدیلی سرکار پر ڈال دی۔ اوروزیر پیٹرولیم مصدق ملک کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ کہا آئی پی پیز کو ادائیگیاں ہوتیں اور بروقت ایندھن خریدا جاتا تو عوام کو آج لوڈ شیڈنگ کا عذاب نہ جھیلنا پڑتا۔ وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ جب حکومت سنبھالی تو 5 ہزار 820 میگا واٹ بجلی ایندھن نہ ہونے کی وجہ سے پید انہیں ہو رہی تھی، پی ٹی آئی نے ملک پر جو عذاب مسلط کیا اس سے نجات کی کوششیں جاری ہیں۔ خرم دستگیر خان کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے مافیا سرپرستی کی ، آئی پی پیز کو پیمنٹ نہیں کی کوئلے کا انتظام نہیں کیا اسکی وجہ سے ہمیں کچھ کیپسٹی کو کم کرنا پڑا۔ یہ خوشخبری بھی سنائی کہ پیٹرولیم ڈویژن نے ایل این جی کے چار کارگوز خریدنے کے معاہدے کر لیے، آئی ایم ایف سے مذاکرات بھی جاری ہیں۔ کوشش ہے عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ نہ پڑے۔ وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا تھا کہ عمران خان جاتے جاتے ایک بارودی سرنگ بچھا کر گئے ہیں ہم ملک کو سیدھے راستے پر لے کر جائیں گے مگر اس کا ملبہ غریب آدمی پر نہیں پڑے گا، کچھ ملبہ وفاقی حکومت اٹھائے گی اور کچھ ملبہ صاحب حیثیت لوگ ہیں اٹھائیں گے۔