کوئٹہ میں پراسرار دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 3مکانات تباہ

دھماکے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے

کوئٹہ کے علاقے کلی پائند میں پراسرار دھماکے کے نتیجے میں 3 مکانات تباہ اور ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

کوئٹہ کے علاقے کلی پائند، توحید آباد میں پراسرار دھماکا ہوا، جس میں 3 گھر زمین بوس ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس، ایف سی، سی ٹی ڈی اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں، ملبے سے ایک شخص کی لاش نکال کر اسپتال منتقل کردی گئی، دھماکے کے بعد جائے وقوعہ کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا، دھماکا کی نوعیت اور وجوہات جاننے کیلئے تحقیقیاتی ٹیمیوں نے شواہد اکھٹے کرنا شروع کردئیے۔

ڈی آئی جی آُیریشن عبدالحق عمرانی نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سمیت دیگر عوامل کو سامنے رکھتے ہوئے تحقیقات جاری ہیں، شواہد مکمل ہونے پر اصل صورتحال واضح ہوگی۔

بلوچستان

quetta blast

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div