حکومت مدت توکياعدت کےدن بھی پورے نہيں کر پائے گی،شیخ رشید

سماء کے پروگرام سات سے آٹھ میں گفتگو
May 19, 2022

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ حکومت مدت تو کياعدت کے دن بھی پورے نہيں کرپائے گی۔

سماء کے پروگرام سات سے آٹھ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کےلیے مختلف نام زیرگردش ہیں اور سابق وزیرخزانہ عبدالحفيظ شيخ کی بعض لوگوں سے ملاقات ہوئی ہے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت کا وزيراعظم معيشت دان ہوگا تاکہ معیشت کے حوالے سے تمام ضروری مشکل فیصلے کرسکے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کی ایگزٹ کنٹرول لیسٹ پالیسی پر مقتدر حلقوں کے تحفظات ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ای سی ايل سے نام نکالنے کیلئے ايجنسیوں اور کابينہ کی منظوری نہیں لی گئی اور راناثناءاللہ نے خود ہی 4ہزارلوگوں کے نام ای سی ایل سے نکال ديئے۔

انہوں نے کہا کہ ای سی ایل سے نام نکالنے کا طریقہ یہ ہے کہ جس بندے کا کیس جس ادارے کے پاس ہو ان ادارے کا کلیئرنس رپورٹ ہونا ضروری ہے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اپنے کیسز ختم کرنے کے جس مقصد سے یہ حکومت میں آئے تھے سپریم کورٹ کے نوٹس کے بعد اب اس پر بھی عملدرآمد ممکن نہیں رہا۔

HAFEEZ SHEIKH

Tabool ads will show in this div