جنوبی وزیرستان میں فوجی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی، ایک سپاہی شہید

شمالی وزیرستان میں آپریشن میں دہشت گرد ہلاک

جنوبی وزیرستان میں فوجی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، دھماکے میں ایک شپاہی شہید ہوگیا جبکہ شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے آپریشن میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں فوجی قافلے کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، دھماکے میں حوالدار شہید ہوگیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق 39 سالہ شہید حوالدار محمد سنوار کا تعلق جہلم سے ہے۔

دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کیا گیا، جس میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔

ترجمان کے مطابق آپریشن 17 مئی کو شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کیا گیا تھا، فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک دہشتگرد فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔

terrorists

DG ISPR

north waziristan

south Waziristan

Tabool ads will show in this div