عمران خان کو نقصان پہنچا تو حالات قابو ميں نہيں رہيں گے،اسدعمر

عمران خان کوگرفتار کرنے کی غلطی نہ کی جائے، اسدعمر
May 19, 2022

رہنما تحریک انصاف اسدعمر کا کہنا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے یا نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو حالات کسی کے قابو میں نہیں رہیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران اسد عمر کا کہنا تھا کہ حکومت نے سابق وزیراعظم کو سیکیورٹی دینے سے معذرت کی تو ہم نے اپنی سیکیورٹی کا بندوبست کر لیا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ عدالتوں کے سزا یافتہ افراد کی سکیورٹی کی ذمہ دار حکومت ہے اور ملک کے سابق وزیر اعظم اور ملک کی سب سے بڑی جماعت کے لیڈر کو حکومت سکیورٹی نہیں دے سکتی۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے وقت کا صرف چیئرمین عمران خان کو علم ہے اور اگر لانگ مارچ میں عمران خان کو کچھ ہوا تو حالات قابو نہیں کر سکیں گے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت جانے کے بعد سے روپے کی ڈالر کے مقابلے میں قدر گرنے سے پاکستان کے قرض میں اب تک دو ہزار 800ارب سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ معاشی حالات کو قابو کرنا مفتاح اسماعیل کے بس کی بات نہیں، ان کے باس کو پیغام دیتا ہوں ان پر رحم کریں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ موجودہ الیکشن کمیشن پر ہمیں بلکل اعتماد نہیں ہے، اب صرف الیکشن نہیں ہونا بلکہ صاف اور شفاف الیکشن ہونا ضروری ہے۔ جو الیکشن کروائے اس پر تمام سیاسی جماعتوں کا اعتماد ہونا ضروری ہے۔

ASAD UMAR

Tabool ads will show in this div