نئی درآمدی پالیسی سے متعلق وزیر اعظم کا موقف

انشاء اللہ ہم سب مل کر تمام چیلنجوں پر قابو پالیں گے، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پر تعیش اشیا کی درآمد پر پابندی کے فیصلے سے ملک کا قیمتی زرمبادلہ بچ جائے گا۔

حکومت نے ملک کی معاشی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے موبائل فونز اور دیگر اشیا کی درآمد پر پابندی لگادی ہے، جس پر وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی اپنا موقف واضح کردیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ لگژری آئٹمز کی درآمد پر پابندی کے فیصلے سے ملک کا قیمتی زرمبادلہ بچ جائے گا۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہم کفایت شعاری پر عمل کریں گے اور مالی طور پر مضبوط لوگوں کو اس کوشش میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں تاکہ ہم میں سے کم مراعات یافتہ لوگوں کو یہ بوجھ نہ اٹھانا پڑے جو پی ٹی آئی حکومت نے ان پر ڈالا ہے۔

وزیر اعظم نے عزم ظاہر کیا کہ ہم سب مل کر تمام چیلنجوں پر قابو پالیں گے، انشاء اللہ!

وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ ملک کے اندر ابھی ایمرجنسی کی صورت حال ہے، عوام کو موجودہ صورت حال میں قربانی دینا پڑے گی۔

مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ غیر ضروری لگژری آئٹمز کی امپورٹ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جس سے ہمین سالانہ 6 ارب ڈالر کی بچے ہوگی۔

PML N

Pakistan Latest News

Tabool ads will show in this div