تحریک انصاف کے منحرف ارکان سے متعلق فیصلہ کل سنایا جائے گا

پنجاب اسمبلی ميں پی ٹی آئی کے25ارکان کا مستقبل کیا ہوگا؟

الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کيخلاف اسپيکر کے ريفرنس پر فیصلہ محفوظ کل سنائے گا۔

تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے نااہلی ریفرنسز کا فیصلہ کل تین بجے سنایا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کيخلاف اسپيکر کے ريفرنس پرفیصلہ منگل کو محفوظ کرلیا تھا۔

خیال رہے کہ پنجاب کے وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے وقت تحریک انصاف کے 25 ارکان اسمبلی نے تحریک انصاف کے امیدوار کے بجائے ن لیگ کے امیدوار حمزہ شہباز کی حمایت کی تھی۔

عمران خان کے خلاف بغاوت کرنے والے پنجاب اسمبلی کے 25 ارکان کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنسز پر فیصلہ کل سنایا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز سپریم کورٹ کی طرف سے منحرف اراکین کے حوالے سے فیصلہ آنے پر عدالت سے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی حاصل کر کے لیے رجوع کیا تھا۔

ELECTION COMMISSION OF PAKISTAN

Zubir May 19, 2022 07:50pm
اگر یہ لوگ ریلیف نھی دے سکتے تو استعفی دیکر عوام کو پریشانی سے بچاییے عوام کے پیسے اشتہارات پر ضایع نہ کریں
Tabool ads will show in this div