نئی معاشی پالیسی کا اعلان:درجنوں اشیاء کی درآمد پر پابندی

پالیسی سے مقامی صنعت کو فروغ ملے گا،وزیراطلاعات
May 19, 2022

Govt puts ‘complete ban’ on non-essential, luxury products in Pakistan - SAMAATV

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک کو مکمل استحکام کی طرف لانے کاپلان مرتب کيا جا چکا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سازشی کھڑے ہوکر4 ہفتے کی حکومت سے سوال کرتے ہيں حالانکہ ڈالر189 روپے پر تحریک انصاف دور حکومت ميں گيا۔

وزیراطلاعات مريم اورنگزيب کا کہنا تھا کہ بيرون ملک قرضوں پر انحصار کم کرنے کامنصوبہ تيارکرليا، معاشی بحالی کیلئے عوام کو قربانی دينا پڑے گی۔

مريم اورنگزيب کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کی شرح4سال ہچکولے کھاتی رہی مگر ن ليگ کی حکومت ميں ملکی ترقی کی شرح6فيصد تھی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ايم ايف کے معاہدے پر پچھلی حکومت کے دستخط ہيں، مہنگائی ختم کرنان لیگ کے منشور کا حصہ ہے۔

مريم اورنگزيب کا کہنا تھا کہ عمران حکومت نے جس معاہدے پر دستخط کيے وہ مہنگائی کی وجہ ہے، کرپشن ختم کرنے کا نعرہ لگانے والوں نے کرپشن ميں سے مہنگائی ميں اضافہ کيا۔

عوامی استعمال کی درجنوں اشیاء کی درآمد پر پابندی عائد

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ تمام غيرضروری لگژری اشياء کی درآمد پر پابندی لگائی جارہی ہے، وفاقی کابینہ نے ڈرائی فروٹ، فروٹس، کراکری، اسلحہ، شوز، ڈیکوریشن، سینیٹری سامان پر پابندی عائد کرنے کا فیصہ کیا ہے۔

ہوم اپلائنسز،کراکری آئٹمز اور شوز، پیک فوڈز، امپورٹڈ موبائل فونز ، بڑی گاڑيوں اور فرنیچر پر بھی پابندی لگادی گئی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فش اینڈ فروزن فوڈ، فرنیچراور میک اپ، جیم،جیلی، سوسز، چاکلیٹس، فروزشن میٹ ، سن گلاسز اور میوزیکل آلات کی درآمد پربھی پابندی ہوگی۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ملک کومکمل استحکام کی طرف لانےکاپلان مرتب کياجاچکاہے، حکومت کی پالیسی سے مقامی صنعت کو فروغ ملے گا اور سالانہ 6 ارب ڈالر کی بچت ہوگی۔

جب دل کرے گا اليکشن کرائيں گے،وزيراطلاعات

مريم اورنگزيب کا کہنا ہے کہ آپ روئيں ، پيٹيں ، چلائيں ، اليکشن کب کرانا ہے يہ فيصلہ ہم کريں گے، تماشوں سے فرق نہيں پڑتا، جب دل کرے گا اليکشن کرائيں گے۔

مريم اورنگزيب کا کہنا تھا کہ عوام کرپٹ ٹولے کی وجہ سے مشکل ميں ہيں،4 برسوں میں 2 کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے گئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف اہم فیصلوں پر عوام کو اعتماد میں لینے کےلیے ايک سےدو دن ميں قوم سے خطاب کريں گے۔

PML N

Maryam Orangzaib

Tabool ads will show in this div