سونے کی قیمت ریکارڈ سطح سے نیچے آگئی

فی تولہ 50روپے کمی، فی اونس 14ڈالر اضافہ

پاکستان میں سونے کی قیمت ریکارڈ سطح سے نیچے آگئی، فی تولہ 50 روپے سستا ہوگیا، فی اونس نرخ میں 14 ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی قیمت 50 روپے کی معمولی کمی سے ایک لاکھ 38 ہزار 350 روپے کا ہوگیا، 10 گرام سونے کے نرخ 43 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 18 ہزار 613 روپے کا ہوگیا۔ .

صراف ایسوسی ایشن کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت 14 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 830 ڈالر ہوگئی۔

ملک بھر میں فی تولہ چاندی 10 روپے اضافے سے 1570 روپے اور 10 گرام 5.58 روپے بڑھ کر 1346.02 روپے کی ہوگئی۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس نرخ 21.70 ڈالر ہیں۔

پاکستان

Gold rates

Silver rates

Tabinda Amin May 22, 2022 08:04am
Exchange policy hy abhi tak. I want to buy one folding matures.plz guide me
Tabool ads will show in this div