عابد شیرعلی 4 سال بعد لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

لندن سے معمول کی پرواز سے لاہور آئے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیرعلی تقریباً 4 سال بعد لندن سے وطن واپس پہنچ گئے۔

جمعرات کی صبح مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیرعلی تقریباً 4 سال بعد وطن واپس پہنچے۔ عابد شیرعلی لندن سے معمول کی پرواز سے لاہور آئے۔ ليگی رہنما کے استقبال کيلئے لاہور ائیر پورٹ پر قریبی عزیز اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھے۔ لیگی رہنما کا مختصر بات چیت میں کہنا تھا کہ نواز شریف بھی پاکستان آرہے ہیں اور انھیں ناجائز مقدمات میں ڈال کرباہر نکالا گیا۔ عابد شیرعلی نے کہا کہ نوازشریف کوجیل میں رکھا گیا لیکن آج تک انہوں نے ریاست کے خلاف بات نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز نے اپنی شوگرملزسےچینی سستی دینے کی ابتداکی ہے تاہم ایک مہینے میں سارا ملبہ ہماری حکومت پرڈالنے کی سازش ہے۔ عابد شیرعلی نے دعویٰ کیا کہ عوام کو خوشحال کرنے کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔ عابد شیرعلی لاہور سے فیصل آباد روانہ ہوئے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیاگیا۔

ABID SHER ALI

Tabool ads will show in this div