نیب میں 12 افسران کے تبادلے و تقرریاں

قومی احتساب بیورو میں تبادلوں کا سلسلہ رک نہ سکا
May 19, 2022

قومی احتساب بیورو میں تبادلوں کا سلسلہ رک نہ سکا اور آج مزید 12 افسران کے تبادلے کردیئے گئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نیب بلوچستان کے 7 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کا دیگر ریجنز میں ٹرانسفر کردیا گیا۔ تین افسران کا تبادلہ راولپنڈی، دو کا خیبر پختونخوا اور دو کا تبادلہ ملتان ميں کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق نیب کراچی، راولپنڈی، سکھر، لاہور اور خیبرپختونخوا سے ایک ایک افسر کو ٹرانسفر کیا گیا۔

واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ میں حکومت کی جانب سے تحقیقاتی اداروں میں مبینہ مداخلت پر ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ہائی پروفائل کیسز، خصوصی عدالت اور نیب کیسز میں تاحکم ثانی پراسیکوشن میں تقرری و تبادلوں سے روک دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے ہائی پروفائل کیسز، خصوصی عدالت اور نیب کیسز میں تاحکم ثانی پراسیکوشن میں تقرری و تبادلوں سے روک دیا ہے۔

اس کے علاوہ عدالت نے نیب ایف آئی اے کو تاحکم ثانی کوئی بھی مقدمہ عدالتی فورم سے واپس لینے سے بھی روک دیا ہے۔

عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے، چیئرمین نیب، سیکریٹری داخلہ، صوبائی پراسیکوٹر جنرلز، سربراہ پراسیکیویشن اور ایف آئی اے کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت جمعے تک کے لیے ملتوی کردی۔

NAB

National Accountability Bureau

Tabool ads will show in this div