دعا زہرا کی عمرکے تعین کے لیے طبی معائنے کی درخواست مسترد

آئی جی سندھ کو دعا زہرا کو آئندہ سماعت پر پيش کرنے کاحکم

لاہور کی ماڈل ٹاؤن کچہری نے دعا زہرا کی عمرکے تعین کے لیے میڈیکل کی درخواست مسترد کردی۔

لاہور کی ماڈل ٹاؤن کچہری میں دعا زہرا کے میڈیکل کے لیے کراچی کے تفتیشی افسر نے درخواست دائر کی تھی۔

عدالت نےریمارکس دئیے کہ دعا زہرا کی مرضی کے بغیر میڈیکل کروانے کا حکم نہیں دیا جاسکتا اور کسی بھی لڑکی کے میڈیکل کا حکم اس کی اجازت بغیر نہیں دیا جا سکتا ہے۔

عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ دعا زہرا کمرہ عدالت میں موجود نہیں ہے اور اس لئے تفتیشی افسر نے درخواست مناسب جواز کے بغیر دائر کی،اس لیے خارج کی جاتی ہے۔

سندھ ہائیکورٹ

ادھرسندھ ہائيکورٹ نے آئی جی سندھ کو دعا زہرا کو آئندہ سماعت پر پيش کرنے کاحکم دے ديا۔ عدالت نے پولیس پر برہمی کا اظہار کرتےہوئے ریمارکس دئیے کہ بچی ویڈیوبنارہی ہے،پریس کانفرنس کررہی ہے تاہم پولیس کونہیں مل رہی۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے استفسار کیا کہ کیاریاست اتنی کمزورہوگئی ہے۔ عدالت نے ایس ایس پی اے وی سی سی زبیر نذیر شیخ کو توہین عدالت کانوٹس جاری کردیا۔ تفتیشی افسر سے یہ بھی استفسار کیا گیا کہ اگر بطی مطلوبہ پتے پر نہیں مل رہی تو اس کا مطلب ہے کہ کچھ نہ کچھ تو گڑ بڑ ہے۔ واضح رہے کہ دعازہرا کے والدین نے عدالت میں بچی کے مبینہ اغوا کا کیس دائر کر رکھا ہے۔

Tabool ads will show in this div