کوئی طاقت عوام کی خدمت سے نہيں روک سکتی،حمزہ

جب تک اللہ چاہے گا وزارت اعلیٰ کے عہدے پر بيٹھا رہوں گا

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ کوئی طاقت عوام کی خدمت سے نہيں روک سکتی۔

لاہور میں جمعرات کو پریس کانفرنس کرنےہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ جب تک اللہ چاہے گا وزارت اعلیٰ کے عہدے پر بيٹھا رہوں گا۔ وزيراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سياست کی آڑ ميں انتشار پھيلا رہے ہيں اور وہ فوج کو تقسيم کرنے کی سازش ميں مصروف ہيں،اداروں کو نوٹس لينا چاہيے۔ حمزہ شہباز نے دعوی کيا کہ ڈالر کی قيمت 200 روپے ہونے کی وجہ پچھلی حکومت کی پاليسياں ہيں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ڈيڑھ ماہ سے گورنرپنجاب نہيں اوراسپيکرقائم مقام کاحلف نہيں اٹھارہے،آئين وقانون سے کھلواڑکرنےوالا صدرقوم کامجرم ہے۔ حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ آئی ايم ايف سے مذاکرات پچھلی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے تعطل کاشکارہوئے۔ انھوں نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ کون سا ملک ہے جو اس وقت پيٹرول پر سبسڈی دے رہا ہے۔

HAMZA SHEHBAZ

Tabool ads will show in this div