عمران خان کی ممکنہ گرفتاری؛ کارکنوں کا بنی گالہ میں انسانی حصار قائم

عمران خان کے لانگ مارچ سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا

پاکستان تحریک انصاف کے درجنوں کارکنوں نےعمران خان کی لانگ مارچ سے قبل ممکنہ گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر بنی گالہ میں انسانی حصار بنالیا۔

عمران خان بہت جلد اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کی حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے۔ عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے حوالے سے تحریک انصاف نے پیشگی منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی کی طلبہ تنظیم سے متعلق رکھنے والے 200 سے زائد کارکنان کو بنی گالا پہنچا دیا گیا ہے جنہوں نے عمران خان کی رہائش گاہ کے اطراف انسانی حصار قائم کردیا ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزرا کا کہنا تھا کہ عمران خان کے لانگ مارچ سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔ گزشتہ روز وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا تھا کہ عمران خان اسلام آباد کا گھیراؤ نہیں کرسکتے، ان کا مقصد فساد پھیلانا ہے جس کی وہ کوشش ضرور کریں گے۔

IMRAN KHAN

Tabool ads will show in this div