ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی
یہ سلسلہ 24 مئی تک موجود رہے گا
محکمہ موسمیات نے 19 مئی سے 24 مئی تک ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق19 مئی کی رات سے مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ پاکستان کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا اور یہ سلسلہ 24 مئی تک موجود رہے گا۔
اس سلسلے کے تحت اسلام آباد،راولپنڈی، گلگت بلتستان سمیت خیبرپختنخوا اور بالائی پنجاب کے علاقوں میں بارش متوقع ہے۔
اس دوران شام یا رات میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بارشوں کے اس اس سلسلے سے ملک کے دیگر حصوں میں بھی درجہ حرارت کے اندر کمی متوقع ہے تاہم فصلوں کو نقصان اور پانی کی کمی کا اندیشہ تاحال موجود ہے۔
weather
تبولا
Tabool ads will show in this div