بھارت کا جنگی جنون؛ بحری جہاز شکن میزائل کا تجریہ

جنگی جنون میں مبتلا بھارتی حکومت بحر ہند میں مجموعی جنگی صلاحیت کو مسلسل بڑھا رہی ہے،

جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے بحری جہاز شکن میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اڑیسہ میں واقع چاندی پور ٹیسٹنگ رینج میں بھارتی بحریہ اور ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے مشترکہ طور بحری جنگی جہاز شکن میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

بھارتی بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میزائل کو سیکنگ 42 بی ہیلی کاپٹر سے داغا گیا جس نے کامیابی سے سمندر میں موجود اپنے ہدف کو نشانہ بنایا ہے۔

ترجمان بھارتی بحریہ کا کہنا ہے کہ میزائل مکمل طور مقامی ساختہ ہے، یہ تجربہ ٹیکنالوجی میں خود انحصاری حاصل کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

جنگی جنون میں مبتلا بھارتی حکومت بحر ہند میں مجموعی جنگی صلاحیت کو مسلسل بڑھا رہی ہے، جس کی وجہ سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑ رہا ہے۔

کم و بیش ایک ماہ قبل بھارت نے بحر ہند میں براہموس سپر سونک کروز میزائل کے اینٹی شپ ورژن کا بھی تجربہ کیا تھا۔

indian

Tabool ads will show in this div