انفینکس نوٹ 12 سیریز؛ 10 منٹ میں پورا چارج ہونے والا موبائل

موبائل چارج کرنے کے لئے بیک وقت 2 چارجر استعمال کئے جاسکتے ہیں

چینی موبائل فون کمپنی انفینکس نے ایسے نئے موبائل فون متعارف کرائے ہیں جنہیں صرف 10 منٹ میں مکمل چارج کیا جاسکتا ہے۔

انفینکس نے 2 نئے فون نوٹ 12 اور نوٹ 12 وی آئی پی متعارف کرائے ہیں، ان موبائل کی خاص بات 2 چارجنگ پورٹ ہیں یعنی انہیں چارج کرنے کے لئے بیک وقت 2 چارجر استعمال کئے جاسکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق 6.7 انچ ڈسپلے اسکرین کے حامل انفینکس نوٹ 12 وی آئی پی میں 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے، اس کے ساتھ ہی پہلی بار 120 واٹ کا طاقتور چارجر بھی فراہم کیا جارہا ہو جو موبائل کو 17 منٹ میں پورا چارج کردیتا ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ موبائل کو بیک وقت 2 چارجر سے منسلک کیا جائے تو موبائل فون 10 منٹ میں صفر سے 100 فیصد یعنی پورا چارج ہوجائے گا۔

نوٹ 12 اور نوٹ 12 وی آئی پی کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان موبائل فون پر مسلسل 6 گھنٹے گیمز کھیلے یا 5 گھنٹے یوٹیوب وڈیوز دیکھی جاسکتی ہے۔

smartphones

infinix

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div