اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کار محتاط؛ آئی ایم ایف مذاکرات پر نظریں

منگل کو انڈیکس 58.74 پوائنٹس کے اضافے سے 42 ہزار 726.06 پوائنٹس پر بند ہوا۔

منگل کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں نے محتاط طرز عمل اختیار کئے رکھا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو محدود پیمانے پر اتار چڑھاوٗ دیکھنے میں آیا۔ ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 42 ہزار 887 پوائنٹس کی بلند اور 42 ہزار 605 پوائنٹس کی نچلی سطح پردیکھا گیا تاہم کاروبار کے اختتام پر مثبت اثرات غالب رہے اور انڈیکس 58.74 پوائنٹس کے اضافے سے 42 ہزار 726.06 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسٹاک ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کی جانب سے منگل کو محتاط طرز عمل اختیار کیا گیا اور پیر کو شدید مندی کے نتیجے میں منافع بخش شیئرز کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے محدود خریداری کی گئی مجموعی طور پر سرمایہ کار سائیڈ لائن رہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بدھ کو آئی ایم ایف سے شروع ہونے والے مزاکرات پر سرمایہ کاروں کی توجہ مرکوز ہے اسکے علاوہ 23مئی کو اسٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی میں شرح سودمیں مزیداضافے کی وجہ سے بھی سرمایہ کار نئی سرمایہ کاری سے گریز کررہے ہیں۔

منگل کو 326 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں 171کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جب کہ 127کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں گر گئیں اور 28 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 9 ارب ایک کروڑ 15 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم میں پیر کی نسبت 20.97 فیصد کم رہا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پیر کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 819پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی جس سے سرمایہ کاروں کو 123ارب روپے نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ مندی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 819پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی جس سے سرمایہ کاروں کو 123ارب روپے نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

PSX

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div