شمالی وزیرستان:سیکورٹی فورسزکی کارروائی،2 دہشتگردمارےگئے،آئی ایس پی آر

شناخت کمانڈر رشید عرف جابر اور عبدالسلام عرف چمٹو کے نام سے ہوئی

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ 16 اور 17 مئی کو شمالی وزیرستان کےعلاقے بویا میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

اس دوران 2 دہشت گرد مارے گئے جن کی شناخت کمانڈر رشید عرف جابر اور عبدالسلام عرف چمٹو کے نام سے ہوئی ہے۔

مارے جانے والےدہشت گردوں کے قبضے سے گولا بارود اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

یہ بھی بتایا گیا کہ مرنے والےدہشت گرد علاقے میں سیکورٹی فورسز کے خلاف حملوں میں مطلوب تھے اور ان کا شمار سرکردہ دہشت گردوں میں ہوتا تھا۔

ISPR

Tabool ads will show in this div