جلد الیکشن کیلئے تیار ہیں یہی مسئلے کا حل ہے، خالدمقبول

خالد مقبول صدیقی کا پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو

سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ جلد اليکشن کيلئے تيار ہيں اور یہی مسئلے حل بھی ہوسکتا ہے۔ سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ اگر اس دفعہ الیکشن میں پالیسی نیوٹرل رہی تو ہم اپنے چھینی گئی 14 سیٹیں واپس جیت لیں گے۔ سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ڈالر اور پٹروليم کی قيمتوں کامسئلہ آرہاہے اور معاشی اصلاحات وقت کی ضرورت ہے کیونکہ ہمیں پاکستان کو بچانا ہے سیاست کو نہیں۔ خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستان بچانے کيلئے حکومت سخت فيصلے کرسکتی ہے مگر ہمارا موقف ہے کہ اس کا بوجھ غریب لوگوں تک نہیں پہنچنی چاہئے اور یہ مکن بنایا جاسکتا ہے، ممکن بنايا جاسکتا ہے کہ غريبوں کو پٹرول سستے داموں ديں۔ سربراہ ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ الیکشن بھی مسَلے کا حل ہے اور جو لوگ نیا مینڈیٹ لے کر آئیں گے تو یہ فیصلے وہی کریں گے مگر اس بات پر غور ضروری ہے کہ کیا ان بڑے فیصلوں میں اتنی تاخیر کی جاسکتی ہے یا نہیں۔ خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ جہاں تک نگراں یا ٹیکنوکریٹ حکومت کی باتیں ہورہی ہے یہ معاملہ ابھی پارٹی میں زیرغور نہیں آیا اسلئے اس بارے میں کچھ کہنا مناسب نہیں ہے۔

khalid maqbool siddiqui

MQM Pakistan

Tabool ads will show in this div