گرمی کا زور برقرار، شکارپور میں پارہ50 کو چھوگیا

کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا
May 15, 2022

پاکستان بھر میں گرمی کا زور برقرار ہے، جہاں شکار پور میں پارہ اتوار 15 مئی کے روز 50 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔ پی ایم ڈی سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

اتوار 15 مئی کو ملک بھر سے موصول درجہ حرارت کے مطابق کراچی ميں زيادہ سے زيادہ 35 ڈگری سينٹی گريڈ ريکارڈ کیا گیا، جب کہ فيصل آباد میں 45، لاہور، سيالکوٹ، سبی میں 44، گجرات 43 ڈگری رہا۔

اتوار کے روز جہلم، خانپور، موہن جودڑو اور خانيوال 46 ڈگری، ڈی جی خان ، ڈی آئی خان، تربت، گوجرانوالہ ، جيکب آباد، نواب شاہ، جہلم ميں46ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

ادارے کے مطابق آج ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت میں بھکر 49، بہاولپور، رحيم يار خان، ٹوبہ ٹيکھ سنگھ 47 ڈگری کے ساتھ دوسرے گرم ترین علاقے رہے، جب کہ شکار پور 50 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔

پی ڈی ایم

سندھ میں ہیٹ ویو اور حالیہ گرم لہر کے تناظر میں الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سندھ کے تمام اضلاع میں حالیہ لہر آج 15 مئی سے 17 مئی بتدریج کم ہوگی۔ اس دوران دادو، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، خیر پور اور نواب شاہ کے اضلاع میں دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

حیدرآباد، میرپورخاص، تھر پارکر، اور عمرکوٹ کے اضلاع میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ 18 مئی کے بعد سے وسطی اور بالائی سندھ میں ہیٹ ویو کی شدت میں دوبارہ سے اضافہ ہونے کا امکان ہے، جب کہ کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

پی ڈی ایم اے سندھ نے گرم موسم کی ممکنہ صورت حال کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو کسی بھی ممکنہ صورت حال سے نمٹنے کیلئے تمام اداروں کو تیار رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

پی ڈی ایم اے سندھ نے کے الیکٹرک، حیسکو، سیپکو کے چیف ایگزیکٹیوز کو ہیٹ اسٹروک سینٹرز، جنرل ہاسپٹلز اور عام عوام کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی درخواست کی ہے۔

پی ڈی ایم اے سندھ نے فلاحی اداروں کے سربراہان کو بھی گنجان آباد علاقوں میں قائم کر دہ ہیٹ اسٹروک سینٹرز میں ایمبولینس کی فراہمی یقینی بنانے کی درخواست کی ہے۔ پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق کے ڈبلیو ایس بی اور واسا کے مینیجنگ ڈائریکٹرز سے پانی کی بلاتعطل فراہمی کو بھی یقینی بنائیں۔

طبی ماہرین نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری گھروں سے غير ضروری طور پر باہر نہ نکليں، جب کہ رنگوں میں ہلکا رنگ استعمال کريں، گھر سے نکلتے ہوئے سر ڈھانپيں اور پانی ساتھ رکھيں۔

کراچی میں سورج سوا نیزے پر

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کا درجہ حرارت 42.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 32 فیصد رہا۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ درجہ حرارت مئی کے اوسط سے 7 ڈگری زیادہ رہا، مئی کا اوسط درجہ حرارت 35.8 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ 9 مئی 1938 کو درجہ حرارت کا ریکارڈ 47.8 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ ترجمان کے مطابق آج سے کراچی کے درجہ حرارت میں 2 سے3 ڈگری کمی کا امکان ہے اور درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔

climate

MET OFFICE

HEATWAVE

karachi weather

Tabool ads will show in this div