شمالی وزیرستان میں فوجی گاڑی پر خودکش حملہ،3 اہل کار شہید

حملے میں تین اہل کار زخمی بھی ہوئے

وزیرستان کے علاقے میر علی سب ڈویژن میں فوجی گاڑی پر خود کش حملے میں 3 اہل کار شہید، جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے خود کش حملے میں 3 اہل کار اور 3 بچے شہید ہوگئے۔ خود کش حملہ عید گاؤں کے قریب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر کیا گیا۔ حملہ 14 مئی کی شام کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق شہدا کے جسد خاکی اور زخمی اہل کاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ منتقل کردیا گیاہے۔ حملے کے بعد علاقے میں فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

شہید اہلکاروں کی شناخت لانس حوالدار زبیر قادر، سپاہی عزیر اصفر اور سپاہی قاسم مقصود کے ناموں سے کی گئی ہے، جب کہ شہید ہونے والے بچوں ميں 11 سالہ احمد ،8 سالہ احسن اور 4 سالہ انعم شامل ہیں۔

عسکری ترجمان کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیاں خود کش حملہ آور اور اس کے سہولت کاروں سے متعلق تحقیقات کر رہی ہیں۔

TALIBAN

DG ISPR

WAZIRISTAN.

PAKISTAN ARMY.

Tabool ads will show in this div