خضدار میں قومی شاہراہ پر حادثہ، 6افراد جاں بحق، 3زخمی

بھوسے سے بھراٹرک بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گیا

خضدار میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر بھوسے سے بھرا ٹرک بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گیا، واقعے میں 6 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ خضدار کے علاقے رستم خان کے مقام پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر بھوسے سے بھرا ٹرک حادثے کا شکار ہوگیا۔ لیویز فورس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ٹرک میں سوار 6 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد کا تعلق ٹنڈو جام سے بتایا جارہا ہے۔ حکام کے مطابق حادثے میں زخمیوں افراد اور جاں بحق افراد کی لاشیں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے قریبی ہیلتھ سینٹر منتقل کردیں۔ ذرائع کے مطابق تیز رفتار ٹرک خضدار سے بیلہ جارہا تھا۔

بلوچستان

KHUZDAR

Tabool ads will show in this div