ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نو فروری کو طلب

اسٹاف رپورٹر


اسلام آباد : پنجاب میں جعلی ادویات سے سینکڑوں ہلاکتوں کے بعد ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نو فروری کو طلب کر لیا گیا۔


وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نو فروری کو مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزارء اعلی بھی شرکت کریں گے۔


 آٹھارویں ترمیم کے تحت وزارت صحت تو صوبوں کو منتقل کر دی گئی لیکن وفاق اور پنجاب میں درمیان تناؤ کے باعث آج تک ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی قائم نہ کی جاسکی۔


پنجاب حکومت لاہور میں وفاق کے زیر انتظام شیخ زید اسپتال کی صوبے کو منتقلی کا مطالبہ کر رہی ہے۔


 ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کیلئے اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی اور مردم شماری کی نئی تاریخ پر بھی غور کیا جائے گا۔ سماٴ

کے

کا

selfie

parade

کو

طلب

اجلاس

cuts

franchise

Tabool ads will show in this div