لیہ میں گاڑیاں چوری کرنے والےگروہ کےدوارکان گرفتار
اسٹاف رپورٹر
لیہ: لیہ میں گاڑیاں چوری کرنے والے گروہ کے دو ارکان کو گرفتارکرکے سات موٹر سائیکلیں اور سینکڑوں نمبر پلیٹس برآمد کرلی گئی ہیں۔
چک نمبرایک سو اکسٹھ ٹی ڈی اے میں موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کے دوران شور مچانے پر شہریوں نے ڈاکوؤں کو گھیرے میں لے کر پولیس کو اطلاع دیدی۔
پولیس اہلکار ڈاکوؤں کا تعاقب کر تے ہوئے ان کے گھر تک جا پہنچے، اس کارروائی میں حضور بخش اور امام بخش گرفتار کرلئے گئے۔ سماٴ