یونان سے تین پاکستانی بےدخل

Islamabad-Airport

اسلام آباد: غیر قانونی طورپر یونان میں مقیم تین پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا۔ ایف آئی اے نے بے دخل افراد کو وطن واپس پہنچنے پر حراست میں لے لیا۔ یونان سے بے دخل کیے گئے تینوں پاکستانی امارات ائرلائن کی پرواز ای کے 612 کے ذریعے اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچے تھے۔

بے دخل پاکستانیوں کا تعلق گجرات اور سرگودھا سے ہےجو غیر قانونی طریقے سے یونان پہنچے تھے۔ ایف آئی اے نے تینوں کو مزید تفتیش کے لیے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کردیا ہے۔

ایک اور کارروائی میں ایف آئی اے نے جعلی سفری دستاویزات پر بنکاک جانے والےدو مسافروں کو آف لوڈ کرکے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کردیا ۔ دونوں مسافروں کا تعلق جہلم سے ہے۔ سماء

Benazir International Airport

Tabool ads will show in this div