اسلام کسی بھی معاشرےمیں ہم آہنگ ہونےکی صلاحیت رکھتاہے،صادق خان
لندن: یورپ کے سب سے اہم شہرمئيرصادق خان نےکہاہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ اور داعش جیسے عناصر ان کی کامیابی سے خوش نہيں۔ زيک گولڈ اسمتھ کو ڈونلڈ کي روش پر چلنا بھاري پڑا۔
صادق خان نے امريکي اخبار کو انٹرويو میں کہا ہے کہ ان کی کامیابی سے ڈونلڈ ٹرمپ اورداعش کي حوصلہ شکني ہوئي۔اسلام محبت، رواداری اور ہم آہنگی کا درس دیتا ہے۔
صادق خان نےکہاکہ زيک گولڈ اسمتھ نے انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کي پاليسي اپنائي۔ لندن کے ووٹرز نے اتحاد کواپنايا اور تقسيم کو مستردکر ديا۔ اسلام کسي بھي معاشرے ميں ہم آہنگ ہونے کي صلاحيت رکھتاہے۔ سماء