آئی جی سندھ اپنے ہی محکمے پر برس پڑے

کراچی: پولیس میں غیرقانونی بھرتیوں کے معاملے پر آئی جی سندھ نے قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بریفنگ دی، جس میں آئی جی سندھ اپنے ہی محکمے پر برس پڑے۔

آئي جي سندھ نے کہا کہ غيرقانوني طور پر بھرتي ہونے والے اٹھارہ سو ميں سے چار سو افراد کے قد اور جسماني ساخت ايک جيسي لکھي گئي تھي۔

اے ڈی خواجہ کے مطابق اس سلسلے میں اے آئي جي فنانس خادم حسین شاہ کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جاچکا ہے۔

آئی جی سندھ بولے کہ ان کے اختیار سے اوپر کے افسران کے خلاف اعلیٰ اتھارٹیز کارروائی کریں۔ اس حوالے سے نیب بھی تحقیقات کررہی ہے جبکہ محکمہ جاتی کارروائی بھی جاری ہے۔ سماء

IG sindh

Illegal recruitment

AD Khawaja

Tabool ads will show in this div