پاناما پیپرز میں نام ڈلوا سکتے تو اپنے لیڈر کے نکلوا نہ لیتے، عابد شیر علی

May 11, 2016

Abid Sher on Aitezaz Sot 11-05

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/05/Abid-Sher-on-Aitezaz-Sot-11-05.mp4"][/video]

اسلام آباد : عابد شیر علی کہتے ہیں اگر ہم مونس الٰہی کا نام ڈلواسکتے تو کیا اپنے لیڈروں کا نام پاناما سے نکلوا نہیں سکتے۔

پانامہ لیکس پر ن لیگی وزراء میدان میں آگئے، وزیراعظم کے دفاع میں باجماعت پریس کانفرنس کر ڈالی، عابد شیر علی جوش میں زیادہ کہہ گئے، بولے کہ مونس الہٰی کا نام لسٹ میں نہیں ڈلوایا، اگر ایسا ہوتا تو پانامہ سے اپنے لیڈروں کا نام نہ نکلواتے۔

عابد شیر علی نے اعتزاز احسن اور بشریٰ اعتزاز پر بھی الزامات کی بارش کردی، کہتے ہیں ایک چوروں کا ٹولہ ہے جو وزیراعظم کے پیچھے لگا ہوا ہے، بشریٰ اعتزاز ایل پی جی کوٹے کا جواب دیں۔ سماء

PM

PTI

ABID SHER ALI

panama papers

Tabool ads will show in this div