عزیر بلوچ کا جسمانی ریمانڈ ختم، جیل بھیج دیا گیا
کراچی : لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
عزیر بلوچ کو سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا 14 روزہ ریمانڈ مکمل ہوگیا، جس پر عدالت نے عزیر بلوچ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، ملزم ،کیخلاف غیرقانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج ہے، ملزم کی نشاندہی پر گارڈن سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا جاچکا ہے۔ سماء