بیٹےکی بازیابی کی خبرافغان سفیرنےدی تھی،یوسف رضاگیلانی
اسلام آباد: ٹڈاپ اسکینڈل کیس میں عدالت پیشی کے موقع پر سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے بتایاکہ انھیں ان کے بیٹے کی بازیابی کی اطلاع افغان سفیر نے دی تھی۔
عدالت کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے یوسف رضاگیلانی نے بتایاکہ وہ حفاظتی ضمانت کیلئےعدالت آئے تھے۔ 23مئی تک حفاظتی ضمانت مل گئی ہے۔یوسف رضاگیلانی کا کہنا تھاکہ ہم عدالتوں کااحترام کرتےہیں اس لیے یہاں حاضر ہوئے۔ یوسف رضاگیلانی نے مزید بتایاکہ لاہورواپس جاؤں گاتوبیٹےسےملاقات ہوگی۔
انھوں نے مزید کہاکہ بیٹےکی بازیابی کی خبرافغان سفیرنےدی تھی جبکہ سرتاج عزیزکےذریعےخبرکی تصدیق ہوئی۔ سماء