مواچھ گوٹھ میں پانچ برس کا بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/05/Child-Drowned-PKG-11-05-TABISH.mp4"][/video] Child Drowned PKG 11-05 TABISH کراچی : کراچي کے علاقے مواچھ گوٹھ ميں پانچ برس کا بچہ گٹر ميں گر کر جاں بحق ہوگيا، اہل علاقہ نے حب ريورروڈ کو بلاک کرديا۔ کراچي کے علاقے مواچھ گوٹھ میں گٹر موت کا گڑھ بن گیا، پانچ برس کا اويس کھيلتے کھيلتے گٹر ميں گرگيا، تين روز تک اہل خانہ تلاش کرتے رہے۔ اويس جان سے گيا تو مواچھ گوٹھ سراپا احتجاج بن گيا، اہل علاقہ نے حب ريور روڈ بلاک کرديا، پوليس پہنچي اور احتجاج ختم کرنے کي درخواست کي۔ اہل علاقہ کراچي کي ميونسپل انتظاميہ کو واقعے کا ذمہ دارسمجھتے ہيں۔ غريبوں نے اپنا احتجاج تسليوں کے بعد ختم تو کرديا مگر وہ کہتے ہيں کہ آخر کب تک يہ سلسلہ جاري رہے گا۔ سماء

MINOR BOY

child drowned

Tabool ads will show in this div