کراچی پوليس نے وکلاء سمیت بارہ افراد کےٹارگٹ کلرزکو گرفتارکرلیا
اسٹاف رپورٹر
کراچی : کراچی پوليس نے وکلاء سمیت بارہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تین افراد کو گرفتار کرلیا ۔۔۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا ۔۔ ادھر بفرزون میں بھتہ خوري کے خلاف دکانداروں نے احتجاج کیا۔
ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم نےاپنےدفتر میں میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ گرفتارملزمان محمد توفیق انصاری،صلاح الدین اورمولانا محمد راشد نے وکلا ء سمیت دیگرمذہبی شخصیات کو قتل کرنے کا اعتراف کیاہے۔
چوہدراسلم کا کہناہےکہ ملزمان پاکستان چوک پرتین وکلاء۔۔۔بوہرہ پیر میں وکیل مختیارعباس،بھیم پورہ میں نوحہ خواں کاشف علی اورموسی لین میں مولانا عبدالکریم نقشبندی کے قتل میں ملوث ہیں۔
ایک طرف قاتل پکڑے جارہےہیں لیکن دوسری جانب بھتہ خورآزاد گھوم رہےہیں۔حال یہ ہےکہ بفرزون میں دودھ فروشوں کوبھی نہیں بخشاگیا۔اورمرغی بیچنے والوں کوبھی بھتے کی پرچیاں بھیجی گئیں۔دکانداروں نے دکانوں کو تالے لگادئیے۔وہ کہتے ہیں۔ بچوں کو پالیں یا بھتہ خوروں کو۔
سی آئی ڈی پولیس نے وکلاء سمیت دیگردیگرافرادکی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کوتو گرفتارکرلیا۔دکاندارکا مطالبہ ہےکہ کوئی بھتہ خوروں کوبھی تو سلاخوں کے پیچھے کرئے۔ سماٴ