علی حیدر گیلانی کی خصوصی تصاویر سوشل میڈیا پرجاری

CiJx5l7U4AAHiGQ کابل / اسلام آباد : سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بازیاب ہونے والے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کی خصوصی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری ہوگئیں۔ پاکستان دفتر خارجہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر سابق وزیراعظم گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کی بازیابی کے بعد کی خصوصی تصاویر جاری کردی گئی ہیں۔ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ افغانستان میں پاکستانی سفیر سید ابرار حسین بھی موجود ہیں۔ مائیکرو بلاگر سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری تصاویر میں پاکستانی، افغانی حکام کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ CiJzAXuU4AAPFJf دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا کے مطابق خصوصی طیارے میں دفتر خارجہ کے سینئر پروٹوکول افسران اور علی حیدر گیلانی کے بھائی علی قاسم گیلانی کابل گئے۔ علی حیدر گیلانی کو کابل میں موجود افغان وزارت دفاع میں پاکستانی سفیر سید ابرار حسین کے حوالے کیا گیا، جہاں سے انھیں کابل ایئرپورٹ کے ذریعے واپس پاکستان لایا جائے گا۔ CiJxFrrVAAEGlFz اس سے قبل علی حیدر گیلانی کی بازیابی کی خبریں گزشتہ روز سامنے آئیں، جس کی تصدیق پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ علی حیدر گیلانی کی بازیابی کے حوالے سے یوسف رضا گیلانی کو افغانستان کے سفیر کی ٹیلی فون کال موصول ہوئی، جس میں یوسف گیلانی کو بتایا گیا کہ ان کے بیٹے کو کامیاب آپریشن کے بعد بازیاب کروایا گیا۔ سماء

FO

TALIBAN

FOREIGN OFFICE

ali haider gilani

Abrar Hussain

Pakistani Ambassador

Tabool ads will show in this div