بالاخرانتظارختم، بزنس ٹرین آج سےچلناشروع ہوگی،وزیراعظم افتتاح کرینگے

اسٹاف رپورٹ
لاہور : نجی شعبے کے اشتراک سے بننی والی پہلی بزنس ٹرین آج سے لاہور اور کراچی کے درمیان چلنا شروع کردے گی۔  ٹرين کا افتتاح وزیراعظم سيد يوسف رضا گیلانی کریں گے

بزنس ٹرین نے لاہور اور کراچی کے درمیان سفر تو پچیس دسمبر سے شروع کرنا تھا۔ مگر بار بار تاخیر کے بعد یہ آج سے لاہور ریلوے اسٹیشن سے اپنا سفر شروع کر رہی ہے۔ 


ٹرین کا یکطرفہ کرایہ پانچ ہزار روپے جب کہ دو طرفہ نو ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔

ٹرین لاہور سے سہہ پہر ساڑھے تین بجے روانہ ہوگی اور اگلے روز صبح ساڑھے نو بجے کراچی پہنچے گی۔ یہ کراچی سے لاہور کا سفر بھی اٹھارہ گھنٹوں میں طے کرے گی۔


کشادہ سیٹوں اور جدید سہولتوں کی حامل اس ٹرین میں پانچ سو پچاس مسافروں اور دس ٹن سامان لے جانے کی گنجائش ہوگی۔

بزنس ٹرین کو چلانے والی نجی کمپنی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ ٹرین کے منصوبے کو کامیاب بنانے کے لئے  تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔


مقامی تاجروں اور صنعتکاروں کو بھی اس ٹرین سے امیدیں وابستہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے اور ریلوے کی ابتر صورت حال میں ایسی ٹرین کا چلنا ہر لحاظ سے فائدہ مند ہے۔

مبصرین کے مطابق نجی شعبے میں ٹرین چلانے کا تجربہ کامیاب ہوگیا تو پاکستان ریلوے کو موجودہ بحران سے نکالنے میں آسانی ہوگی۔ سماء


ویڈیو دیکھنے کیلئے نیچے دیئے گئے ویڈیو کے لنک پر کلک کریں

Gaza

آج

code

biden

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div