لیاقت آباد میں بس کی ٹکر سے تین افراد زخمی
اسٹاف رپورٹ
کراچی : کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں تیز رفتار بس نے تین افراد کو ٹکر مار دی ۔ جس کے بعد مشتعل افراد نے بس کو آگ لگانے کی کوشش کی۔
لیاقت آباد ڈاکخانہ کے قریب تیز رفتار کوچ نے خاتون سمیت تین افراد کو ٹکر مار کر زخمی کردیا۔ جس کے بعد موقع پر موجود لوگوں نے کوچ آگ لگانے کی کوشش کی اور تھوڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ سماء