ترقیاتی منصوبوں میں 570 ارب روپے کی بچت کی، احسن اقبال

May 10, 2016

ahsan-iqbal-feb1-600

اسلام آباد : وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ 3 سالوں کے دوران مختلف جاری منصوبوں پر 570 ارب روپے کی بچت کی ہے، ملکی ترقی کا پہیہ رواں دواں ہے، وسائل کی تقسیم پر صوبوں کی طرف سے کوئی شکایت سامنے نہیں آئی، اپوزیشن جمہوری رویہ اپنا کر پارلیمنٹ کے اندر اپنا کردار ادا کرے۔

پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2 سال کے دوران حکومت کی توجہ ترقیاتی منصوبوں پر مرکوز ہے، ترقیاتی فنڈز کے استعمال پر صوبے مطمئن ہیں، اب تک کوئی شکایت سامنے نہیں آئی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ 3 سالوں کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں پر 570 ارب روپے کی بچت کی ہے، ترقیاتی منصوبوں میں سب سے زیادہ توانائی کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے، احتجاج کرنا اپوزیشن کا حق اور جمہوریت کی خوبصورتی ہے مگر حزب اختلاف کو ملکی ترقی، عوامی مسائل اور دیگر قومی امور پر پارلیمنٹ کے اندر بات چیت کرنی چاہئے۔

احسن اقبال نے علی گیلانی کی بازیابی پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سالوں میں امن و امان کی صورتحال خراب تھی، وہ وقت دور نہیں کہ پاکستان مکمل طور پر امن کا گہوارہ بن جائے گا۔

امریکا سے ایف 16 طیاروں کے سوال پر انہوں نے کہا کہ امریکا کے اندر ایک مخصوص سوچ آگے بڑھ رہی ہے، امریکی انتظامیہ اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے اور وعدہ پورا کرے۔ اے پی پی

USA

development

F16

Tabool ads will show in this div