مطیع الرحمان نظامی پھانسی؛ڈھاکا کی سیکیورٹی سخت
ڈھاکا: بنگلہ دیش میں پولیس نے مطیع الرحمان نظامی کی پھانسی سے قبل دارالحکومت ڈھاکا کی سکیورٹی سخت کر دی ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق جماعت اسلامی کے رہنما کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب پھانسی دی جا سکتی ہے۔ قبل ازیں ملک کی اعلیٰ ترین عدالت نے ان کی سزائے موت کے خلاف کی جانے والی اپیل مسترد کر دی تھی۔
مزید پڑھیں؛ امیر جماعت اسلامی بنگلادیش کی سزائے موت برقرار
واضح رہے کہ انسانی حقوق کی تنظمیں ان عدالتوں کی شفافیت پر اعتراض کرتے ہوئے ان فیصلوں کو تنقید کا نشانہ بنا چکی ہیں۔
مطیع الرحمان نظامی سن 2000 سے جماعت اسلامی کے امیر ہیں اور 2001 سے 2006 تک حکومت میں وزیر رہ چکے ہیں۔ سماء/اے پی پی